Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن کلونجی کے طبی فوائد

روغن کلونجی کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن کلونجی کے طبی فوائد

 
کلونجی کا نام توہر کسی نے سنا ہوا ہے، اسے کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اچار
میں اس کا خصوصی استعمال کیا جاتا ہے۔ ویسے بھی سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں اس کے حیران کن فوائد بیان کیے گئے ہیں۔ طب نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کلونجی میں سوائے موت کے سب بیماریوں کیلئے شفا کہا گیا ہے۔
کلونجی جو سیاہ رنگ کے بیج ہوتے ہیں ، متعدد طبی فوائد کے حامل ہیں جس کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاء کی موجودگی ہے۔
کلونجی میں موجود ایک جزو Thymoquinone پر دہائیوں سے سائنسدان تحقیق کر رہے ہیں اور یہ طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ، کینسر سے تحفظ اور ورم کش خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
روغن کلونجی کے فوائد:
٭ لیموں کے عرق اور کلونجی کے تیل کو مکس کرکے استعمال کرنے سے متعدد جلدی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، ایک کپ لیموں کے عرق میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملائیں اور اس مکسچر کو دن میں دو مرتبہ چہرے پر لگائیں اور کیل مہاسوں اور داغ وغیرہ کو جادوئی انداز سے غائب ہوتے دیکھیں۔
٭ کلونجی کا خالص تیل ایڑیاں پھٹنے کے مسئلے سے نجات دلانے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
٭ اگر تو آپ ذیابیطس کے شکار ہیں تو کلونجی کے تیل کے ذریعے اسے کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے، ایک چائے کا چمچ تیل ایک کپ سیاہ چائے میں ملا کر صبح پی لیں اور چند ہفتوں میں آپ نمایاں فرق دیکھ سکیں گے۔
٭ کلونجی کے بیج پیس کر انہیں شہد کی معمولی مقدار میں شامل کرکے استعمال کرنا یاداشت کو بہتر بناتا ہے، اگر اس مکسچر کو گرم پانی میں ملا کر پیا جائے تو اس سے سانس کے امراض جیسے دمہ وغیرہ سے نجات میں بھی مدد ملتی ہے، مگر یہ عمل کم از کم ڈیڑھ مہینہ دہرانا ہوگا اور اس کے دوران ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈی تاثیر والی غذائوں سے پرہیز کرنا ہوگا، اس مقصد کیلئے آپ کلونجی کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
٭ یرقان کا درست علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا مرض ثابت ہوسکتا ہے، تاہم اس ٹوٹکے سے آپ صحت یابی کی رفتار تیز کر سکتے ہیں۔ اجوائن کی کچھ مقدار کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں، صبح اسے چھان لیں اور پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل شامل کر دیں۔ اس سلوشن کو دن میں ایک بار پینا یرقان سے صحت یابی کی رفتار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔
٭ قبض ہاضمے کے عام ترین امراض میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں ہر عمر کے افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کلونجی کے تیل کی کچھ مقدار کو بغیر دودھ کی چائے میں مکس کرکے پی لیں، فوری ریلیف ملے گا۔
٭ کلونجی کا تیل بالوں کے گرنے سے روکنے میں مدد دے کر گنج پن سے بچاتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما بھی تیز کرتا ہے۔ یہ بالوں کو وہ نمی فراہم کرتا ہے، جس کی اسے ضرورت ہوتی ہے خصوصاً بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ کچھ مقدار میں کلونجی کے تیل کو گرم کرکے بالوں کی جڑوں میں اس کی مالش کریں اور پھر ایک گھنٹے بعد سر دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 سے 3 بار دہرائیں۔
٭ سردرد کا مسئلہ آج کل بہت زیادہ عام ہوچکا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے کوئی دوا نگلنے سے بہتر ہے کہ اپنی پیشانی پر کلونجی کے تیل سے مالش کرکے آرام کریں، سردرد جلد ہی غائب ہو جائے گا۔
٭ گرم پانی، شہد اور لیموں کے عرق کے امتزاج میں دو قطرے کلونجی کے تیل کو شامل کرکے مکس کریں اور اسے کچھ عرصے تک روز پینا عادت بنا لیں، یہ بہت جلد کئی کلو جسمانی وزن گھٹانے میں مددگار مشروب ثابت ہوگا۔
٭جوڑوں میں اگر درد ہوتا ہے تو کچھ مقدار میں روغن کلونجی لیں اور اسے مسٹرڈ آئل کے ساتھ گرم کریں، جب تیل سے دھواں اٹھنے لگے تو چولہا بند کرکے اسے کچھ ٹھنڈا کرلیں، اس کے بعد انگلی کو تیل میں ڈبو کر متاثرہ حصے میں مالش کریں۔
٭ اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہیں تو چند قطرے کلونجی کا تیل گرم پانی میں ملا پر پینا عادت بنالیں، اس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں لانے میں مدد ملتی ہے۔
٭ گردوں میں پتھری بھی تیزی سے عام ہوتا مسئلہ ہے، اس سے بچنے کے لیے آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل، دو چائے کے چمچ شہد کے ساتھ گرم پانی میں ملا کر پینا شروع کر دیں، اس سے گردے کے درد، پتھری اور انفیکشن سے نجات میں مدد ملے گی، تاہم مناسب غذا کے لیے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ لیں۔
٭ دانتوں کے مسوڑے سوج رہے ہیں یا خون نکل رہا ہے، یا دانت کمزور ہوگئے ہیں؟ ویسے تو ایسی صورت میں ڈینٹسٹ سے رجوع کیا جانا چاہیے تاہم عارضی طور پر دہی میں کچھ مقدار میں کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار ملنا مسوڑوں کو مضبوط بنا سکتا ہے۔
٭ کلونجی کے تیل میں جراثیم کش اور رسولی سے بچائو کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں اور کلونجی کو مشرقی وسطیٰ میں 2 ہزار سال سے زائد عرصے سے استعمال کیا جا رہا ہے اور عرب باشندے اسے دوا کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔
٭ کلونجی کے تیل کے طبی فوائد کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز، آئرن، پوٹاشیم اورکیلشیم کی موجودگی ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items